Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم 2 کا ڈرامہ بھی سیزن ون کی طرح فیل ہو گا، بابر اعوان

الیکشن کمیشن لوگوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کر رہا، رہنما پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 14th 2024, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ڈی ایم 2 کا ڈرامہ بھی سیزن ون کی طرح فیل ہو گا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو بھی سیریل ون کی طرح فیل ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں استحکام لانے کےلئے جو طریقہ اپنایا جا رہا ہے اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ اس کی کامیابی کا ریشو وہی ہو گا جو جنرل الیکشن میں استحکام پاکستان کے ساتھ ہوا۔ الیکشن کمیشن لوگوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کر رہا، یہ کہتے ہیں کہ اگر آر او ن آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے تو اپ ان کے پاس چائیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حلف نامے ہمارے پاس ہیں۔ آئین کے مطابق پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار دوسری جماعت میں نہیں جا سکتا۔ 

بابر اعوان نے کہا کہ  حمایت یافتہ امیدواروں کے ویڈیو بیانات ہمارے پاس ہیں، دوسری پارٹی میں جانے والے حمایتی امیدوار کو ہٹانے کے لیے ہمارے پاس کافی مواد ہے۔، بانی پی ٹی آئی اکثریت والی جماعت کے لیڈر ہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی گفتگو ہوئی، پاکستان کے اندر کسی مافیا کا کوئی مستقبل نہیں۔ بلوچستان میں احتجاج چل رہا رہے وہاں شٹر ڈاؤن ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کوئی کمپرومائز ہو ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، جو حکومت سازی ہو رہی ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نہیں چلے گی، جو کھڑے ہوئے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔جس کا پیٹ پھاڑ کر چوری کا مال نکالنا تھا اس کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو جاری ہے، الیکشن کمیشن خود پریشان ہے کہ کیا کرے کتنے ووٹ بدلے۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ہر لحاظ سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے موزوں ہیں۔

Advertisement
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

  • 17 منٹ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ

عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ

  • 2 گھنٹے قبل
غزہ  جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد  اسرائیل کے حملے  جاری،  40 فلسطینی شہید

غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری،  40 فلسطینی شہید

  • 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ

جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ

  • 20 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

  • 3 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

  • 2 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ

  • 21 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم

معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے

  • 24 منٹ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement