الیکشن کمیشن لوگوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کر رہا، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو بھی سیریل ون کی طرح فیل ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں استحکام لانے کےلئے جو طریقہ اپنایا جا رہا ہے اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ اس کی کامیابی کا ریشو وہی ہو گا جو جنرل الیکشن میں استحکام پاکستان کے ساتھ ہوا۔ الیکشن کمیشن لوگوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کر رہا، یہ کہتے ہیں کہ اگر آر او ن آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے تو اپ ان کے پاس چائیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حلف نامے ہمارے پاس ہیں۔ آئین کے مطابق پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار دوسری جماعت میں نہیں جا سکتا۔
بابر اعوان نے کہا کہ حمایت یافتہ امیدواروں کے ویڈیو بیانات ہمارے پاس ہیں، دوسری پارٹی میں جانے والے حمایتی امیدوار کو ہٹانے کے لیے ہمارے پاس کافی مواد ہے۔، بانی پی ٹی آئی اکثریت والی جماعت کے لیڈر ہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی گفتگو ہوئی، پاکستان کے اندر کسی مافیا کا کوئی مستقبل نہیں۔ بلوچستان میں احتجاج چل رہا رہے وہاں شٹر ڈاؤن ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کوئی کمپرومائز ہو ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، جو حکومت سازی ہو رہی ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نہیں چلے گی، جو کھڑے ہوئے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔جس کا پیٹ پھاڑ کر چوری کا مال نکالنا تھا اس کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو جاری ہے، الیکشن کمیشن خود پریشان ہے کہ کیا کرے کتنے ووٹ بدلے۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ہر لحاظ سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے موزوں ہیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل





