محتسب نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس حکام کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے حل کیلئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا


صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ رپورٹ 2023 پیش کر دی ۔ محتسب نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس حکام کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے حل کیلئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے صدر مملکت کو محتسب کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے 2023 میں 8963 معاملات پر کارروائی کی ، ٹیکس محتسب نے 2023 میں 17 ارب سے زائد کے ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا فیصلہ کیا، ٹیکس ریفنڈ کی رقم ایف بی آر کی جانب سے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو ادا کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں آگاہی مہم ، نئے علاقائی دفاتر سے ٹیکس محتسب کی رسائی بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات لیے گئے ،
امریکہ، کینیڈا، سویڈن، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اعزازی مشیر تعینات کیے گئے ۔ٹیکس محتسب نے تاجر برادری کی سہولت کیلئے مختلف ایوانان صنعت و تجارت سے اعزازی مشیر مقرر کیے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس حکام کی بدانتظامی کے خلاف فوری ردعمل یقینی بنانے کیلئے موبائل ایپ تیار کی گئی ،ایپ سے متاثرہ شکایت کنندگان کو موبائل/سمارٹ ڈیوائسز سے شکایات درج کرنے، معلومات لینے میں مدد ملے گی ، ملک کے مختلف محتسبین کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کیلئے معلوماتی تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس محتسب نےسال 2023 میں ریکارڈ کیسز پر کارروائی کی ،ٹیکس دہندگان کو 17.74 ارب روپے کے ریفنڈز کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس محتسب کے ادارے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، ٹیکس محتسب متاثرہ ٹیکس دہندگان کو بلا معاوضہ اور فوری انصاف فراہم کر رہا ہے۔ٹیکس نظام میں بہتر ی ، ٹیکس دہندگان کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکس محتسب نے ملک میں گڈ گورننس کے فروغ میں مو ثر کردار ادا کیا ہے۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





