الیکشن کمیشن کا کراچی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے کامیاب 21 امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن ایم کیوایم کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے


الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہونے والے 21 امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایم کیوایم کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 229 ملیر 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، این اے 230 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے سیّد رفیع اللہ، این اے 3 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 232 کورنگی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق صدیقی، این اے 233 کورنگی 2 سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد معین عامر پیرزادہ، این اے 233 کورنگی ٹو سے محمد اقبال خان، این اے 235 کراچی ایسٹ ون سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد اقبال، این اے 236 ایسٹ ٹو سے ایم کیو ایم پاکستان کے حسن صابر اور این اے 237 سے پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی کامیاب قرار پائے۔
این اے 239 سائوتھ 1 سے پیپلز پارٹی کے سردار نبیل گبول، این اے 240 سائوتھ ٹو سے ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد عبداللہ ووہرہ اور این اے 241 جنوبی 3 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کامیاب امیدوار قرار پائے۔
این اے 242 کیماڑی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد مصطفی کمال، این اے 243 کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل، این اے 244 ویسٹ 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد فاروق ستار، این ایس 245 ویسٹ ٹو سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد حفیظ الدین، این اے 246 ویسٹ تھری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق، این اے 247 سینٹرل 24 سے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد الحق، این اے 249 سینٹرل تھری سے ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سینٹرل فور کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے فرحان چشتی کامیاب قرار پائے۔نوٹیفکیشن منیجر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد کوگزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے بھی بھیجا گیا ہے۔

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

یورپی یونین کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان حکومت سے ابتدائی رابطہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا زیلینسکی پر روسی شرائط قبول کرنے پر زور، جنگ بندی پر مشروط اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- ایک گھنٹہ قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 11 منٹ قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسموگ کے پیش نظرموٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- ایک گھنٹہ قبل