Advertisement

کنساس سٹی: سپر باؤل پریڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 21 زخمی

زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 15 2024، 2:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کنساس سٹی: سپر باؤل پریڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 21 زخمی

کینساس سٹی چیفس کی سپر باؤل کی فتح پریڈ کے اختتام پر میسوری میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کہ مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

گولی چلنے کی وجہ سے دیکھنے والے ہجوم بشمول شہر کے میئر اور ان کے خاندان کے افراد کو احاطہ کرنے کے لیے بھاگنا پڑا۔ فائرنگ کے سلسلے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گولیاں یونین سٹیشن کے مغرب میں فائر کی گئیں، جو کینساس سٹی کے مرکز میں واقع ٹرین سٹیشن ہے۔

پریڈ کی نگرانی کے لیے 800 سے زیادہ پولیس اہلکار پہلے ہی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ شہر کا فائر ڈیپارٹمنٹ بھی ضرورت پڑنے پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے موجود تھا۔

Advertisement
Advertisement