جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات کی 17 سے 21 فروری تک کئی شہروں میں بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی 17 سے 21 فروری تک کئی شہروں میں بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: محکمہ موسمیات نے17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دو ر ان ملک کے بالائی و وسطی علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور 18 فروری کو ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے باعث17سے 21 فروری کے دوران فیصل آباد، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اٹک، جہلم، چکوال،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 17سے21 فروری کے دوران دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر اور کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں 17سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی ایک اہم شخصیت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اخراجات میں بامعنی کمی کرنے میں حکومت کی ناکامی اور اپنی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے۔


رپورٹس کے مطابق انہوں نے تین اضافی اہم سرکاری اداروں سے بھی استعفیٰ دے دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کیبنٹ سیکرٹری کامران افضل کو پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر بنگالی نے اخراجات کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو تسلیم کیا لیکن اس پر موثر عمل درآمد نہ ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جن کمیٹیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں انہوں نے اہم سفارشات فراہم کیں، جیسے کہ 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنوں کا جائزہ لینا۔


انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق سینئر افسران کو ہٹانے سے سالانہ 30 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر بنگالی نے انکشاف کیا کہ کمیٹیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژنوں اور 50 سرکاری محکموں کو بند کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان تجاویز کے باوجود حکومت نے ان پر مشورے کے مطابق عمل نہیں کیا، بجائے اس کے کہ ایسے اقدامات کیے جو سفارشات سے متصادم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو نچلے درجے کے ملازمین کی برطرفی پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ افسران کو تحفظ فراہم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

عالمی برادری اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، سیکرٹری جنرل او آئی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

کیمرون: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 50ویں اجلاس میں اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی۔

اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مظالم انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا ہمیشہ ساتھ ہے۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھی اسرائیل کی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنی چاہئیں۔عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll