Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 16 2024، 8:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفرکیس کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری ایڈووکیٹ اور تیمور ملک کے ذریعے دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے ختمی فیصلے تک رہائی کا حکم دیا جائے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے 30 جنوری کو شاہ محمود کو سائفرکیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement