تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، رہنما جمہوری وطن پارٹی
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے مولانافضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ ان کی حکومت جانے کا باعث بنا اور اسی رویے کے باعث وہ اکثر ارکان اسمبلی کی حمایت کھو چکے تھے۔
شاہ زین بگٹی کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کارویہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت کے ارکان سے بھی آمرانہ تھا،پی ڈی ایم کی جماعتوں نے تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا،پی ٹی آئی مصنوعی طاقت کی چھتری تلے حکومت کر رہی تھی۔
رہنما جمہوری وطن پارٹی نےکہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کی حکومت کو کہا تھا کہ اب جبکہ عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے تو 16 ماہ کی حکومت لینے کی بجائے فوری الیکشن کی طرف جانا چاہیے لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اس کے حق میں نہیں تھے لیکن بلوچستان کی باقی تمام قوم پرست جماعتوں کا ایک ہی موقف تھا کہ ہم نے الیکشن کی طرف جانا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
- 26 منٹ قبل
جامعہ اشرفیہ لاہور کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا: سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ
- 10 منٹ قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- ایک گھنٹہ قبل
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار،سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 38 منٹ قبل