ٹیکنالوجی
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز متاثر، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
سروس متاثر ہونے کے بعد سے صارفین ایکس پر کوئی بھی مواد نہیں دیکھ پا رہے اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز پھر بند ہوگئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں بروز ہفتہ رات کو تقریباً نو بجے ایکس کی سروس بند ہو گئی تھی۔
سروس متاثر ہونے کے بعد سے صارفین ایکس پر کوئی بھی مواد نہیں دیکھ پا رہے اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایکس کی بندش کے حوالے سے 9 بجے تقریباً 185 رپورٹس موصول ہوئیں جو بعد میں بڑھتی گئیں۔
یاد رہے کہ پہلےبھی ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسزکئی بار ڈاؤن رہ چکی ہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی تیئس سے ستائیس تاریخ تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں کثیر الجہتی کیلئے ثابت قدمی کے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔
موسم
محکمہ موسمیات کی لاہور میں گرم اور خشک موسم رہنے کی پیشگوئی
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی گرم اور خشک موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔لاہور شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور کی فضائی آلودگی بھی تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ شہر کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر قرار دے دیا گیا ہے۔ سموگ کی اوسط شرح 139 پر پہنچ چکی ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا
حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔
حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔
حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔
حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی
-
علاقائی 2 دن پہلے
مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان