کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 میں دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
We start our campaign with a victory ?✌️#PurpleForce #QGvPZ #HBLPSL9 pic.twitter.com/E6TuqyI0B6
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 18, 2024
گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر بد قسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر ہو گئے
- 13 hours ago

اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف
- 8 hours ago

کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست
- 8 hours ago

الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا،مگر کیوں؟
- 14 hours ago

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی
- 6 minutes ago

پاکستان میں اسٹار لنک کی سہولت کب تک میسر ہو گی ؟وفاقی وزیر آئی ٹی نے بتادیا
- 13 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے امت اسلامیہ کے نام اہم پیغام جاری کر دیا
- 8 hours ago

پی ایس ایل 10کیلئے میچ آفیشلزکااعلان کر دیا گیا
- 11 hours ago
ٹک ٹاک نے عمر افراد کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری کردی
- 14 hours ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،وزیراعظم
- 11 hours ago

دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- 14 hours ago

پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم 2025 کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
- 8 hours ago