دستخط والا مینیو ہاتھ میں لینا ایسے ہے جیسے ماضی کا ایک ٹکڑا آپ کے ہاتھ میں ہو، بابی لونگسٹن
واشنگٹن: چینی رہنما ماؤزے تنگ کے دستخط والا ریاستی دعوت کا مینیو امریکی شہر بوسٹن میں ایک نیلامی کے دوران 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خرید لیا گیا۔
یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریبا پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔ اس ریاستی دعوت کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دعوت 19 اکتوبر 1956 میں اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم حسین شہید سہروردی کے چین کے پہلے ریاستی دورے کے لیے دی گئی تھی۔ وائس آف امریکا اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس مینیو پر ماؤزے تنگ، چو این لائی سمیت چھ اہم چینی رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں۔
اس مینیو میں دونوں ممالک کے مقبول کھانے شامل تھے۔ امریکا کے ولسن سینٹر کے ڈیجیٹل آرکائیو میں پاکستانی وزیراعظم کے چین کے دورے کی بریفنگ کی دستاویز میں درج ہے کہ حسین شہید سہروردی نے اس دعوت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
خصوصاً وفد میں شامل تمام پاکستانی ارکان اور موسیقاروں کو چو ان لائی نے مکمل توجہ دی تھی۔ بوسٹن کے آر آر آکشن کے ایگزیکٹو نائب صدر بابی لونگسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ماؤزے تنگ اور چو ان لائی کے دستخط والا مینیو ہاتھ میں لینا ایسے ہے جیسے ماضی کا ایک ٹکڑا آپ کے ہاتھ میں ہو۔
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 5 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 21 منٹ قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- ایک گھنٹہ قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 14 منٹ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل