قومی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کےاراکین سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں گے، بیرسٹر گوہر


پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حسن روف نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
پرہس کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کوخوش آمدید کہتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارےامیدواروں نےآزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،ہمارا مؤقف ہےآزادحیثیت سے کامیاب امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
پریس کانفرس کے آغاز پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا اتحاد ملک اور جمہوریت کےلئے ہے، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے۔ قومی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کےاراکین سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں گے۔ مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہمارامعاہدہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن سےدرخواست کریں گے کہ ہمیں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔ سخت حالات میں ہم نے ایک دوسرے کوکندھا دینا ہے اور ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔
پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے کہاکہ ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے۔ بانی پی ٹی آئی ہمارے دلوں پر راج کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے تمام کامیاب آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پوری قوم متحد ہو اور بہتر طریقے سےچلے۔ہمارے 80 سے زائد ساتھیوں کا دھاندلی کے ذریعے فارم 47 تبدیل کیا گیا۔ ریزرو سیٹوں کا کوٹہ سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہو گا۔ ایم کیو ایم نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔ہمارے پارٹی حکومت بنائے گی۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس اتحاد کے فیصلے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے غلامی سے آزادی کے نعرے کے ساتھ ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا اتحاد نیا نہیں یہ اتحاد گزشتہ آٹھ سال سے ہے، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوا ہے، ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں اپنا مسلک چھوڑو نہیں کسی کو چھوڑو نہیں پر عمل پیرا ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تمام مسالک ہیں اور ساتھ اقلیتیں بھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں اسی لیے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں کیوں کہ اس ملک میں سب سے زیادہ فرقہ واریت کو پھیلانے میں ملوث جماعت مسلم لیگ (ن) ہے اور ان کا رہنما رانا ثنا اللہ ہے۔

امریکا اپنی حاکمانہ سوچ سے دوسرے ممالک کو نشانہ بنانا بند کرے، چین
- 30 منٹ بعد

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
- 2 گھنٹے بعد

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 4 گھنٹے بعد

اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے مرکزی ترجمان عبداللطیف القانوع شہید
- 2 گھنٹے بعد

امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل ایک شخص کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے بعد

دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
- 5 منٹ قبل

یو اے ای میں 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار
- 3 منٹ بعد

امریکا کی قطر کو 2 ارب مالیت کے جدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری
- 9 منٹ قبل

گوادر : بس میں سوار 6 مسافرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ سے ہلاک
- 13 منٹ قبل

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 معدنی شعبے کے لیے ایک انقلابی اقدام
- 4 گھنٹے بعد

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق اپیل دائر
- ایک گھنٹہ بعد

تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق
- ایک گھنٹہ بعد