اسلام آباد : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، جس میں وزیر خارجہ نے فلسطین پرہنگامی اجلاس بلانےپرصدر جنرل اسمبلی کی کاوشوں کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں مسئلہ فلسطین، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ نے صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکرکووزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا اور فلسطین پرہنگامی اجلاس بلانےپرصدر جنرل اسمبلی کی کاوشوں کوسراہا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم رکوانےکیلئے"سیز فائر" پہلا مقصد تھا جس میں کامیابی ہوئی ، اصل مقصد، یواین قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین ،کشمیر کا منصفانہ حل ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کومستقل بنیادپر حل کئےبغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، اسی طرح مسئلہ کشمیر کو حل کئےبغیرجنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
افغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کوروناسے نمٹنے کیلئے صدر جنرل اسمبلی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وبا سے مکمل چھٹکارے کیلئے ضروری ہے سب کو محفوظ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے تھے ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago



