لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل کرانے کیلئے کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی، جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آج فرنچائز مالکان کی آن لائن ایمرجنسی اجلاس طلب کیا جس میں فرنچائز مالکان کو اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو بھارت، جنوبی افریقہ کی چارٹرڈ فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ تمام مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن آپشن بروئے کار لایا جائے گا۔ کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے کریو کو ابوظہبی داخلے کی اجازت نہیں مل سکی ہے لہذا ایسے ملک کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لایا جائے گا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ہیں۔اس سے قبل آن لائن اجلاس کے دوران پی سی بی نے دو گھنٹے بعد فرنچائز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا تھا، فرنچائز مالکان اور پی سی بی کا ایک اور ہنگامی اجلاس شام کو ہوگا۔ دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کے متبادل وینیو کے لئے فرنچائز مالکان سے وقت مانگ لیا ہے۔
سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر رمیز راجہ نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے ہم ہوٹل سے سہ پہر 3بجے ایئر پورٹ روانہ ہوجائیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد پر بہت ساری باتیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہم فلائٹس کے لئے ہوٹل سے سہ پہر 3بجے نکل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل






