Advertisement
تجارت

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

نیپرا درخواست کی سماعت 23 فروری کو کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 20 2024، 3:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

لاہور: حکومت پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پسے پاکستانی عوام پر ایک اور برقی بم گرانے کے لیے تیار ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کرادی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے جس کے لیے نیپرا درخواست کی سماعت 23 فروری کو کرے گا۔

واضح رہے کہ جنوری میں 100 ملین یونٹس کی مہنگی ترین بجلی ڈیزل سے 45.60 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا کی گئی۔

جنوری میں فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ کے حساب سے 750 ملین یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Advertisement
Advertisement