برازیل نے صدر لوئز اناکیو لولا ڈا سلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا
سربراہ مملکت کا معافی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے


برازیلیا: برازیل کی حکومت نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر تنقید کے باعث اسرائیل کی جانب سے برازیل کے صدر لوئز اناکیو لولا ڈا سلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بعد اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔
روسی خبر رساں ادارے تاس نے برازیلی نیوز ویب سائٹ جی1 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے اسرائیل کی جانب سے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کی شخصیت کو پرسونا نان گراٹا قرار دینے کے بعد اسرائیلی سفیر ڈینیئل زونشائن کو گزشتہ روز وزارت خارجہ طلب کیا۔
اس سے قبل برازیلی اخبار فولہا ڈی ایس پالو نے اطلاع دی تھی کہ برازیل کے صدر نے اسرائیل میں اپنے سفیر فریڈریکو میئر کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ 18 فروری کو برازیل کے صدر لوئز اناکیو لولا ڈا سلوا نے کہا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہریوں کا بڑے پیمانے پر قتل یہودیوں کے خلاف ہٹلر کے جرائم کے برابر ایک ہولو کاسٹ ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لوئز اناکیو لولا ڈا سلوا کے بیانات کو سنگین اور شرمناک قرار دیا اور اعلان کیا کہ انہوں نے برازیل کے سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔
19 فروری کو اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے برازیل کے صدر کو اس وقت تک ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جب تک وہ معافی نہیں مانگتے اور اسرائیل کا نازی جرمنی سے موازنہ کرنے سے انکار نہیں کر دیتے ۔ بین الاقوامی امور پر برازیل صدر کے خصوصی نمائندے سیلسو اموریم نے کہا کہ سربراہ مملکت کا معافی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 8 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 6 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 7 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 6 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 4 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- an hour ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 3 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 5 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 5 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)





