Advertisement
پاکستان

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

گزشتہ چند مہینوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 20th 2024, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں مظاہرین نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور پاسپورٹ آفس بلاک کردیا۔پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

منگل کو جاری بیان میں نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ انہیں گزشتہ چند مہینوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن کل پاسپورٹ آفس کو بلاک کرنے کے ان کے اشتعال انگیز عمل کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی ۔

سفر کے لیے پاسپورٹ کی شرط ریاست کا فیصلہ ہے اور اس کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement