چیف الیکشن کمشنر نے آئین سے غداری کی، آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے، سینیٹر مشتاق احمد


جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا،پولے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آئین سے غداری کی، آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔الیکشن کمشنر صاف شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے، دھاندلی کرنے والے قومی مجرم ہیں، ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ الیکشن میں بُلٹ نے بیلٹ کو اغوا کیا اور گولی نے پرچی کو اغوا کیا ہے۔ جب تک بلٹ بیلٹ کو اغوا کرے گا اور گولی پرچی کو اغوا کرے گی عوام کو حق حکمرانی بحال نہیں ہو سکتا۔ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔
سینیٹر مشتاق نے کہا کہ الیکشن صاف وشفاف اورقانون کے مطابق نہیں تھے،الیکشن کمیشن انتخابات میں غداری کامرتکب ہوا۔چند سرکاری افسر بند کمروں میں بیٹھ کر 25 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے؟یہ آزادی اس لیے حاصل نہیں کی تھی کہ یہ چند سرکاری افسران کی غلام بن جائے۔ الیکشن کمیشن معافی مانگے، چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوں اور ان پر آئین کا آرٹیکل6 (سنگین غداری) لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی اسی وقت پتہ چل گیا کہ انتخابات شفاف اور آزادنہ نہیں۔الیکشن کے سودے پہلے سے ہوگئے تھے اس کے مطابق نتائج کا اعلان کیا گیا۔ دھاندلی کرنے والے قومی مجرم ہیں،سابق کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کا کچا چٹھا کھول دیا۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ الیکشن پر جو 50 ارب خرچ ہوا وہ ذمہ داران لوگوں سے وصول کریں اور سپریم کورٹ کی سطح پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایک صوبائی حلقےپرالیکشن کاخرچہ ڈھائی کروڑروپےہے۔بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور یہ پیسہ الیکشن کمیشن کودیاجارہاہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ دھاندلی کرنے والے پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔الیکشن اس لیے کیا جاتا ہے کہ بحرانوں سے نکال کر ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی طرف لے جایا جائے۔’یہ کیسا الیکشن ہے جس کے بعد جمہوریت کی تنزلی ہوئی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago




