بڑے 26 سطحی جنگی جہازوں پر مشتمل یہ سب سے بڑا بحری بیڑا ہے


سڈنی: آسٹریلیا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کر نے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بڑے جنگی جہازوں کے بیڑے کو دوگنا کرنا اور دفاعی اخراجات میں 7 بلین ڈالر کا اضافہ کرنا شامل ہے۔
منصوبے کے تحت، آسٹریلیا کو 26 بڑے جنگی بحری جہازوں کی بحریہ ملے گی جن کی تعداد اس وقت 11 کے لگ بھگ ہے۔
اے ایف پی کے مطابق آسڑیلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے منگل کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کرنے کے منصوبے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے 26 سطحی جنگی جہازوں پر مشتمل یہ سب سے بڑا بحری بیڑا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک ہتھیاروں کی تیز رفتار دوڑ کے پیش نظر دفاعی اخراجات میں 7 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے لیے ایک دہائی طویل المدت منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت آسٹریلیا کو چھ ہنٹر کلاس فریگیٹس، 11 عام مقصد کے فریگیٹس، 3 ایئر وارفیئر ڈسٹرائر اور 6جدید ترین سرفس جنگی بحری جہاز ملیں گے جنہیں عملے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل






