دنیا

سعودی عرب، طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 21st 2024, 11:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب، طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

ریاغ: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

اردو نیوز کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی سینٹر ( این ٹی ایس سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر کا ایک ’الٹرا لائٹ‘ طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

این ٹی ایس سی نے اس حوالے سے ایکس پردی گئی تفصیلات میں مزید کہا ہے کہ الٹرا لائٹ، لیجنڈ 600 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

سینٹر کا کہنا ہے حادثے کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔سینٹر نے بتایا کہ حقائق معلوم کرنے کے لیے ایک ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کردی ہے اور جلد تفصیلات حاصل کرلی جائیں گی۔