جی این این سوشل

دنیا

غزہ جنگ اب بند ہونی چاہیے، برطانوی شہزادہ ولیم کا مطالبہ

غزہ جنگ میں خوفناک حد تک انسانی جانوں کی قیمت لی جارہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ جنگ اب بند ہونی چاہیے، برطانوی شہزادہ ولیم کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: برطانیہ کے شہزادہ ولیم نےغزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق شہزادہ ولیم نے کہا کہ وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح اب اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اسی طرح غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں بھی اضافہ ہونا چاہیے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعدانہیں گہری تشویش ہے کہ غزہ جنگ میں خوفناک حد تک انسانی جانوں کی قیمت لی جارہی ہے، کیونکہ بہت زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز لندن میں برٹش ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیےکئے گئے اقدامات کا جائزہ لے سکیں۔

کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ شہزادہ ولیم کے بیان سے قبل برطانیہ کے دفتر خارجہ کو اس بارے بریفنگ دی گئی تھی۔ پرنس ولیم کے جواب میں اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے کہا کہ یقیناً اسرائیل جلد سے جلد لڑائی کا خاتمہ چاہتا ہے، اور یہ اس وقت ممکن ہو گا جب 134 یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے پرنس آف ویلز کے مطالبے کی تعریف کرتے ہیں۔

 

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll