ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد کرکے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں یہ مذاق ہے، آپ کے خلاف توہین عدالت چل رہی ہے، آپ نے 970 دنوں کے لئے 69 ایم پی او آرڈر جاری کئے ،کیا ان کے بچے نہیں تھے، انہیں عمرے پر نہیں جانا تھا؟
عدالت نے کہا کہ ہم نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، پیر تک جواب دیں، یہ کیس کل مکمل ہو جانا تھا، آپ کی وجہ سے نہیں ہو سکا، مسٹر میمن کیا آپ کو عدالت کا آرڈر معلوم نہیں تھا؟ اس پر ڈی سی اسلام آباد نےمؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں 18سماعتیں ہوئیں، کسی سماعت میں غیر حاضر نہیں ہوا، میں عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتا ، اپنے آپ کو اس عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
دوران سماعت ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ آپ غصے میں ہیں، اس کیس کی کچھ دیر بعد سماعت کرلیں، اس پر جسٹس بابر نے کہا کہ کیا کہ اب آپ کی مرضی سے بینچ بنیں گے؟میں بالکل غصے میں نہیں ہوں، میں صرف قانون کی بات کررہا ہوں۔
اس دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد جمیل ظفر بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کے استفسار پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے مؤقف اپنایاکہ ہمارا فوکس لیڈرشپ پرتھا اس پر جسٹس بابرستار نے استفسار کیا کہ کہ ایک بندہ پہلے ہی جیل میں ہے تواس کےساتھ کیا کریں گے؟ دوبارہ جیل میں ڈالیں گے؟
ایس ایس پی جمیل ظفرنے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔
جسٹس بابرستار نے کہا کہ اس کیس پر آئندہ ہفتے ججمنٹ دوں گا، بعد ازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مستردکردی اور انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو شوکازنوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانےکاحکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نےگزشتہ روز ڈی سی اسلام آبادکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 10 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم
- 13 hours ago

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
- 11 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- a minute ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- 11 hours ago

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 11 hours ago