جی این این سوشل

صحت

حکومت کا جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کینسر کی ادویات، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا  جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کینسر کی ادویات، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی جبکہ حکومت نے لسٹ میں شامل 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھائیں گی۔

حکام کے مطابق حکومت نے گزشتہ روزادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی ۔

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا، ملک محمد احمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

 

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا۔

سپیکر نے اسمبلی میں گالی گلوچ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں نازیبا زبان کے استعمال کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں اخلاقیات کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا چکے ہیں جو اس حوالے سے رپورٹ دے گی۔

سپیکر نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کو روکنا ہوگا۔

سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی کے باہر ایک کارکن پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll