Advertisement
پاکستان

ایمان ہمارا بنیادی عقیدہ ہے،سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کا رروائی ہو گی ، طاہر اشرفی

وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا کہ ان پلیٹ فارمز کو ا س طرح کے رجحانات پر قابو پانا ہوگا بصورت دیگر سخت ترین کارروائی کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 23rd 2024, 12:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایمان ہمارا بنیادی عقیدہ ہے،سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کا رروائی ہو گی ، طاہر اشرفی

اطلاعات و نشریات کے وزیرمرتضیٰ سولنگی نے واضح طور پر کہاہے کہ پاکستان سوشل میڈیا پر بے بنیاد، جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا نہیں کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پراپیگنڈے اور حکومتی عہدیداروں کی کردار کشی کیلئے استعمال کیاگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا کہ ان پلیٹ فارمز کو ا س طرح کے رجحانات پر قابو پانا ہوگا بصورت دیگر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔آئین کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی مطلق نہیں اور یہ آئین کے تابع ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ، مسلح افواج اور برادر ممالک کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال نہیں کی جاسکتی۔

عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر کسی شخص کو شکایات ہیں تو نظرثانی درخواستوں کا آپشن اب بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب عدالتوں نے اپنے ہی فیصلے تبدیل کئے۔تاہم انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اور امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دی جائے گی۔مرتضی سولنگی نے ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں کو بھی یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں اور حکومت ان کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ختم نبوت پرکامل ایمان ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اور ہرمسلمان اس کا دفاع کرتا ہے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر سیاست کرنا سب سے بڑا جرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں اور غیرمسلموں کی مذہبی آزادی کی آئین میں واضح صراحت ہے۔

Advertisement
Advertisement