دنیا
24گھنٹوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے
اسرائیلی فوج کی غزہ بربریت جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید100سےزائدفلسطین شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب تک تقریبا 28 ہزار افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوجنگل میں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں خوراک اورادویات کےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔
دیگر امدادی تنظیموں نے بھی غزہ میں پانی، خوراک سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات کی شدید ترین قلت کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان
چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے
وزارت خارجہ نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مریم نواز
وام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آفات کے خطرات سے پیشتر موثر اقدامات کر کے عوام کو محفوظ بنانا ہے، بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج