خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے پاکستان کے سرمایہ کاری منظرنامے کو تبدیل کردیا ہے، مسعودخان
سفیر پاکستان نے امریکہ میں پاکستانی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا


امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسعود خان نے ہوسٹن، کیلیفورنیا اور امریکہ کے دیگر حصوں میں مختلف چیمبرز آف کامرس اور کاروباری اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے آئی ٹی، زراعت، متبادل توانائی اور معدنیات کو ترجیحی شعبوں کے طور پر چنا ہے۔ ہم پاک نژاد امریکی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ترجیحی شعبہ جات میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔"
سفیر پاکستان نے امریکہ میں پاکستانی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور مادر وطن میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی اداروں کو جوڑنے کے لیے سفارت خانے کے اقدام کا مقصد بہتر اقتصادی نتائج کے لئے ایک مضبوط نیٹ ورک بنانا ہے ۔
سرمایہ کاری کے لیے چار ترجیحی شعبوں میں موجود مواقعوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کاری اور کاروباری برادری آئی ٹی، قابل تجدید اور متبادل توانائی، زراعت اور کان کنی کے شعبہ جات میں ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی معاونت سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 5 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل





