لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی
لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہی ہے


لاہور: لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی اے) کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا جو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہی ہے۔
صدر کے عہدے کے لیے آزاد احسن بھون گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔
نائب صدر کے عہدے کے لیے 6 امیدوار حسیب بن یوسف، عبدالرحمن رانجھا، ملک فدا حسین، مظہر عباس سیال، میاں سردار علی گہلان اور میاں وحید میدان میں ہیں۔
سیکرٹری کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں آصف محمود چوہان، قادر بخش چاہل اور قاسم اعجاز سمرا شامل ہیں۔ جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے بھی تین امیدوار ہیں، حم بن شعیب کمبوہ، فرخ شاہ اور فلک ناز گل۔
لاہور بار الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29,216 ہے جن میں سے 2101 خواتین ووٹرز اور 27,115 مرد ہیں۔

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 15 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 14 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 17 گھنٹے قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 17 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 12 گھنٹے قبل











