جرم

ڈکیتی میں مزاحمت پر گھر کا واحد کفیل جا ں بحق

مقتول کے سینے میں گولی ماری گئی تھی وہ شیرشاہ کا رہائشی تھا جو اپنے رشتے دار کے گھر ملنے ملیر سعودآباد آیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 25 2024، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈکیتی میں مزاحمت پر گھر کا واحد کفیل جا ں بحق

 کراچی: ملیر لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

سعودآباد تھانے کی حدود ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب ہفتے کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والے 35 سالہ نبیل احمد انصاری جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔


مقتول کے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔ وہ شیرشاہ کا رہائشی تھا جو اپنے رشتے دار کے گھر ملنے ملیر سعودآباد آیا تھا ۔

واقعے کے وقت وہ واپس شیرشاہ جانے کے لیے رشتے دار کے گھر سے نکلا تو لیاقت مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی جس پر نبیل نے اپنی جمع پونجی بچانے کے لیے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔