جی این این سوشل

پاکستان

ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، شیر افضل مروت

سپریم کورٹ میں کیس دائر کر دیا ہے توقع کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، شیر افضل مروت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سپریم کورٹ میں کیس دائر کر دیا ہے توقع کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ پوری قوم کی امیدیں عدلیہ سے واپستہ ہیں، فل کورٹ بنا دیا جائے تو بہتر ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 ماہ سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات دو فرشتوں کے بغیر نہیں ہوئی، ہر ملاقات میں اہلکار موجود ہوتے ہیں، وہ اہلکار ہماری تمام گفتگو سنتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ قانون کے مطابق وکیل اور مؤکل کے درمیان بات چیت میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ بانیٔ پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کے دوران گفتگو کوئی نہیں سنے گا۔ الیکشن کے دونوں میں ہمیں بہت تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام کا مؤقف ہے کہ ہفتے میں صرف 2 ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، تاہم عدالت نے جیل حکام کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا ہے، عدالت نے پیر سے ہفتے تک بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہمارے کاغذات لے لیے جاتے تھے، بہت ساری اہم معلومات خان صاحب تک نہیں پہنچنے دی گئیں، سپریم کورٹ میں ہم نے انتخابات سے متعلق  کیس دائر کیا ہے، مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا ہے ہم توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ اسے واپس کرے گی۔

شیر افضل کا کہنا تھا کہ عمر ایوب سے کوئی اختلافات نہیں، جب بھی ملوں گا بغلگیر ہو کر ملوں گا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل نہ ہو سکے، یہ کدھر جائیں گے ، شیرافضل مروت نے جواب دیا کہ یہ سنی اتحاد کونسل میں ہی جائیں گے۔

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان فرح خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرح خان کی والدہ کی وفات کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ رات ہی فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا بھی تھیں۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی بہت پرانی ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فرح خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے  تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات کرنے کا اعادہ کرلیا ۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے تیاریوں کے ایشیائی مرکز کے پانچویں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

وفد نے تھائی لینڈ کی فوج کے ترقی اور قدرتی آفات سے بچائو کے تربیتی مرکز، ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد قدرتی آفات سے بچائو اور امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں استعداد میں اضافہ کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll