جی این این سوشل

پاکستان

سب کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سب کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے سامنے وہ نوجوان ہیں جن کے پاس تعلیم ہے، ہنر ہے لیکن نوکری نہیں ہے۔عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔مجھے پتا ہے کہ لوگ ن لیگ سے کیا توقعات رکھتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی سے پہلا خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا سر جھکا کر عاجزی سے شکر ادا کرتی ہوں، قدرت کے نظام میں انسان کو مشکلات سے گزارنا اور ہھر اس کو عزت سے نوازنا ہوتا ہے، میں سر جھکا کر شکر ادا کرتی ہوں۔ حکومت کا کام کاروبار کرنے والوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کے مسائل حل کروں گی میری جیت ہر خاتون کی فتح ہے۔ اپنے مخالفین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے انتا مضبوط بنایا۔ آج سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس شروع کر رہی ہوں۔کرپشن پر زیروں ٹالرنس ہوں گی، شفاف میکنزم لا رہے ہیں تاکہ رشوت کا خاتمہ ہوں۔ جب عوام کو قطاروں میں لگا دیکھتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر پنجاب کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ہم نگہبان کے نام سے رمضان ریلیف پیکج بنانے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے میرے دل اور چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، سب کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں، میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، امتحانات اور قیدی تنہائی سے گزر کر یہاں پہنچی ہوں، اپوزیشن ارکان کا ایوان میں موجود نہ ہونا افسوسناک ہے، مشکلات کے باوجود ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اپسیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایوان جمہوریت کے پرچم کو سربلند رکھے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ خواہش تھی اپوزیشن ممبران یہاں ہوتے، پم پر بھی مشکل وقت آئے جب پر چیز ہمارے خلاف تھی لیکن ہم نے بطور جماعت میدان خالی بنہیں چھوڑا۔ اپوزیشن میری تقریر کے دوران موجود ہوتی ، شور شرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی۔ پیغام دوں گی کہ میں ووٹ دینے والوں کی بھی وزیراعلیٰ اور ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا، میرے دفتر اور دل ،کے دروازنے 24 گھنٹے اپنی جماعت کی طرح ان کے لیے بھی کھلے ہیں،

نوازشریف، شہباز شرہف سمیت پوری جماعت کا شکریہ ادا کرنے والی مریم نواز نے مزید کہا کہ پی پی، آئی پی پی، ق لیگ اور ضیاء لیگ کے ایک رکن کا شکریہ ادا کرتی وہں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا۔ جتنی ن لیگ کی وزیراعلیٰ ہوں اتنی ان کی بھی ہوں وعدہ لکرتی ہون، میرا یہاں موجود ہونا ہر سیایس کارکن کی خدمات کااعتراف اور اس کے لیے ایک شاباش ہے۔ میرا یہ تاریخی اعزاز پاکستان کی ہر ماں ، بیٹی اوربہن کا اعزاز ہے کہ آج پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ یہاں کھڑی ہیں۔ دعا کرتی ہوں کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے اور کل کو کوئی اور خاتون میری جگہ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام یا بدلے کا جذبہ نہیں، خود پر ہونے والے مظالم گنوانے والی مریم نے کہا کہمجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ باننے والی مخالفین کی شکرگزار ہوں ، انہوں نے مجھ پر احسان کیا اور ایسی ٹریننگ سے گزارا جس کا کوئی نعم البدل نہیں،آج جہاں کھڑی ہوں اس میں اس پورے عمل کا بہرت بڑا عمل دخل ہے اس لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آج ایک تاریخ بن رہی ہے جو ہرخاتون کی فتح ہے۔

مرحوم والدہ کو یاد کرنے والی مریم نواز نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر میرے ساتھ نہیں لیکن روحانی طور پر موجود ہیں ، انہوں نے مجھے ہر مشکل کاسامنا کرنا سکھایا۔ میں اپنی تعلیمی درسگاہوں ، پرنسپل اور اساتذہ کی بھی شکر گزار ہوں۔

موسم

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

موسلادھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں 27 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عوام متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

 

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان ہے۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 2 سے 3 ڈالر فی پیرل کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم اس کا انحصار حتمی حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 93.96 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 960 ارب روپے حاصل کیے، جو 869 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91 ارب روپے زائد رہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ جا رہی تھیں۔ شک کی بنیاد پر کسٹمز حکام نے انہیں اور ان کے سامان کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کرنسی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے اعلیٰ افسران کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ایئر ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll