علاقائی

پچاس ہزار لیٹر فرنس آئل سے لوڈ ر ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا

تقریبا 50 ہزار لیٹر فرنس آئل موجود ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 27 2024، 1:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پچاس ہزار لیٹر فرنس آئل سے لوڈ ر ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا

مظفرگڑھ۔: پچاس ہزار لیٹر فرنس آئل سے لوڈ ر آئل ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا، پولیس زرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے قصبہ گجرات میں جکھڑی نالہ کے قریب پارکو قصبہ گجرات سے کراچی جانے والا بائیکو کیرج کمپنی کا آئل ٹینکر جیک سلپ ہونے سے روڈ کے کنارے کچی جگہ پر الٹ گیا ہے، جس میں تقریبا 50 ہزار لیٹر فرنس آئل موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً قریبی ریسکیو اسٹیشن قصبہ گجرات سے ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا۔