توثیق کے ساتھ ہنگری ان 31 نیٹو رکن ممالک میں شامل ہو گیا ہے


بڈاپسٹ: ہنگری کی پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لئے بل کی منظوری دےدی ۔ شنہوا کے مطابق اس ضمن میں ہونےو الی ووٹنگ میں پارلیمنٹ کے 199 میں سے 194 ارکان نے حصہ لیا۔
بل کے حق میں 188 اور مخالفت میں 6 ووٹ ڈالے گئے ، بل کی منظور ی کے بعد بل کو باقاعدہ قانون بننے کے لیے ہنگری کے نو منتخب صدر تاماس سلیوک کے دستخط کی ضرورت ہے۔ ہنگری کی پارلیمنٹ کی توثیق کا سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ایکس پر لکھا کہ سویڈن یورو-اٹلانٹک سکیورٹی کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے پارلیمنٹ کے ایجنڈے سے قبل کہا کہ سویڈن اور ہنگری کا فوجی تعاون اور سویڈن کا نیٹو میں الحاق ہنگری کی سلامتی کو مضبوط کرتا ہے۔
اپوزیشن پارٹی ہمارا ہوم لینڈ کے ایلوڈ نوواک نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ آئیے سویڈن کے نیٹو کے الحاق کو ویٹو کریں، انہوں نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ اس راستے کو ویٹو کریں جو تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جاتا ہے۔یاد رہے کہ توثیق کے ساتھ ہنگری ان 31 نیٹو رکن ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے 23 جنوری کو ترک پارلیمنٹ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے سویڈن کی شمولیت کی منظوری دی۔جولائی میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والےسربراہی اجلاس میں سویڈن باضابطہ طور پر اس اتحاد کا 32 واں رکن بن جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- a day ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 21 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- a day ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 21 hours ago