تفریح
معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف مقدمہ خارج
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہرکی جانب سے درج جعلسازی ،فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والےعمر فاروق ظہور نے فراڈ ، ریکارڈ ٹمپرنگ ، جعلسازی پر اداکارہ صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوفیہ مرزا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔
پاکستان
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے،تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔
پاکستان
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوا۔
بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی ،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا ،مشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی ۔
یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 42 ممالک سے 128 ٹیمز شریک ہوئیں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایکسرسائز کیمبرئیم پٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہی، رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں 42 ممالک سے 128 ٹیمز شریک ہوئیں ،تمام ٹیمز میں سے پاک فوج کی ٹیم کی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سامنے آئی۔
پاک فوج نے ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھر سے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا، شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے اپنی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل حاصل کیا، پاک فوج کی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
دنیا 2 دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ