ملک نے اب تک روسی کمپنیوں کے ساتھ ایران کی 8 آئل فیلڈز تیار کرنے کے معاہدے کیے ہیں


تہران: ایران اور روس نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے 19 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت تیل سے وابستہ شنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ ان دستاویزات پر دستخط گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے 17ویں اجلاس کے اختتام پر کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معاہدوں میں توانائی، صحت، تجارت اور تعلیم جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ان دستاویزات پر دستخط کے بعد روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے کہا کہ ملک نے اب تک روسی کمپنیوں کے ساتھ ایران کی 8 آئل فیلڈز تیار کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے اضافی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور نئے معاہدوں پر جلد دستخط کیے جا سکتے ہیں۔ روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں، کاروں کی تیاری اور خدمات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago






