Advertisement
علاقائی

بلوچستان: عبدالخالق اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 29th 2024, 5:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان: عبدالخالق اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ: عبدالخالق اچکزئی جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی غزالہ گولہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹری طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement