جی این این سوشل

علاقائی

تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، نامزد وزیر اعلی بلو چستان

نامزد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جمعیت کی مجلس عاملہ نے کسی بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، نامزد وزیر اعلی بلو چستان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان : نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی گورننس کو بہتر بنائیں گے ۔ 

سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری، بلاول بھٹو اور صوبائی قیادت کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی گورننس کو بہتر بنائیں گے، ڈھائی سال والے فارمولے کے حوالے سے مرکزی قیادت بہتر بتا سکتی ہے، پیپلز پارٹی ڈائیلاگ کو ترجیح دے گی۔

نامزد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جمعیت کی مجلس عاملہ نے کسی بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی اسعتمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ  فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر  ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll