جی این این سوشل

پاکستان

پاک کینیڈا سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس 5 مارچ کو اوٹاوا میں ہوگا

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاکہ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک کینیڈا  سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس 5 مارچ کو اوٹاوا میں ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس 5 مارچ کو اوٹاوا میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پانچواں مشاورتی اجلاس اوٹاوا ٹاور میں ہو گا ۔  انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیاد ت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (امریکہ) سفیر مریم آفتاب کریں گی جبکہ کینیڈین وفد کی قیادت کینیڈا کے انڈو پیسیفک کے نائب وزیر ویلڈن ایپ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاکہ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی اسعتمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ  فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر  ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 5 اگست سے بحال ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے  ویزا فری انٹری کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو اعلان کیا کہ حکومت نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کے تاجروں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ویزے کے نظام میں نرمی سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن ارائیول سہولت کے تحت ذیلی زمرہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویزا پالیسی میں نرمی سے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مقدس مقامات اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات سیاحوں کے لیے جنت تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ویزا نظام کے نفاذ کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ ڈیش بورڈ ویزہ فری انٹری، بزنس ویزا کی فہرستوں، اور آمد پر سیاحتی ویزوں کی نگرانی کرے گا، اور باقاعدہ جائزہ رپورٹس فراہم کرے گا۔

انہوں نے نئی ویزا نظام کے حوالے سے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ ڈویژنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll