سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مسقط کتب میلہ میں 10 ہزار قرآن کریم کے نسخے تقسیم
میلے میں قرآن کریم کے 77 زبانوں میں ترجمہ شدہ نسخے رکھے گئے تھے


مسقط: سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مسقط میں منعقدہ عالمی کتب میلے میں شاہ فہد پرنٹنگ پریس کے تیار کردہ 10 ہزار قرآن کریم کے نسخے تقسیم کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمان کے دار الحکومت مسقط میں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں عالمی کتب میلے کے 28ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا گیا جو دو ہفتے جاری رہا۔کتب میلے میں سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و الارشاد کی جانب سے بھی خصوصی سٹال لگایا گیا جس میں شاہ فہد پرنٹنگ پریس کے تیار کردہ 10 ہزار قرآن کریم کے نسخے تقسیم کیے گئے۔
میلے میں قرآن کریم کے 77 زبانوں میں ترجمہ شدہ نسخے رکھے گئے تھے۔ وزارت کے سٹال پر مدینہ منورہ پرنٹنگ پریس کے حوالے سے بھی زائرین کو کافی تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی جس میں انہیں قرآن کریم کی طباعت اور ترجمہ کے مراحل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔
سٹال پر آنے والوں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مناسک حج و عمرہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو درست طریقے سے حج و عمرہ کے ارکان کے بارے میں مطلع کرنا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل





