جی این این سوشل

کھیل

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

کیمرون گرین پہلی اننگز میں ناقابل شکست 174 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویلنگٹن: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

نیتھن لائن نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔اتوار کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ریچن روندرا 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،

ڈیرل مچل 38 ، ٹام بلنڈل صفر ، گلین فلپس ایک ، سکاٹ کگلین 26 ، میٹ ہینری 14 اور کپتان ٹم ساؤدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن نے تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پہلی اننگز میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 174 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 فروری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت سے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ جدید عالمی ایجادات سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی زیر قیادت 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سماجی، اقتصادی اور جمہوری اداروں کے لئے دولت مشترکہ کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص نوجوانوں کو بااختیار بنانے، بہتر گورننس اور موسمیاتی تبدیلی پر دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوان جو پاکستان کی آبادی کا دو تہائی حصہ ہیں ان کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر کی ہائی ٹیک عالمی معیشت تک پاکستانی نوجوانوں کی رسائی اور اس شعبے میں ترقی کے مواقع بڑھانے کیلئے دولت مشترکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور اس پروگرام کی براہ راست نگرانی وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے عزم کی عکاس ہے۔ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور براہ راست پیشرفت جاننے کے لئے پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کامن ویلتھ کے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی پیشکش کی۔

انہوں نے پاکستان کو کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔وزیراعظم نے پاکستان کے سرکاری شعبے میں گورننس اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے کامن ویلتھ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی اے آئی سی میں شمولیت کی دعوت کا بھی خیر مقدم کیا جہاں پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باکو میں آئندہ کوپ 29 کے موقع پر پاکستان جیسے ممالک جو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار ہیں، کے لئے مزید بین الاقوامی تعاون کو متحرک کرنے کیلئے کامن ویلتھ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون فراہم کرے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک چین مشترکہ منصوبے اور چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی اورمعدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، برآمدی اور صنعتی زونز اور چین سے صنعت کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کی معیشت کومزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے سرمایہ کاری، صنعت ، زراعت ، خصوصی اقتصادی زونز اور زرعی شعبوں سے متعلق دوطرفہ انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا جس کا اطلاق اس ماہ کی چودہ تاریخ سے ہوگا ۔انہوں نے چند ماہ قبل بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

 وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

اسلام آباد : وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی ۔ 

 وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی، ہفتہ کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll