جی این این سوشل

دنیا

عراق کا مستحق اوریتیم بچوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال کی مدد کا وعدہ

دونوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عراق کا مستحق اوریتیم بچوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال کی مدد کا وعدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عراق نے مستحق اوریتیم بچوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

یہ وعدہ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سید طارق محمود الحسن اورعراق کے سفیر حامد عباس LAFTA کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سماجی شعبوں میں عراق کے تعاون میں دلچسپی ظاہر کرنے پر اس کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔
 

علاقائی

لاہور : مریم نواز ان ایکشن ، لاہور کے مخلتف علاقوں سے بارش کے پانی کا نکاسی آب

شدید بارشوں کے باعث صبح سے لاہور میں پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : مریم نواز  ان ایکشن ،  لاہور کے مخلتف علاقوں سے بارش کے پانی کا نکاسی آب

لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا لیکن عوامی خدمت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ شدید بارش کے دوران اور بعد میں چند گھنٹوں کے اندر ہسپتالوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کر دیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ  نے لکشمی چوک ، سروسز ہسپتال ، شاہ جمال ، نابا روڈ ، ایک موریہ پل ، قرطبہ چوک ، مینار پاکستان روڈ اور ریلوے سٹیشن سروسز ہسپتال کی بیسمنٹ سے بھی نکاسی آب کیا گیا ۔ اب تک نابھہ روڈ ،جی پی او،ریلوے اسٹیشن ،ایمپریس روڈ، کوپر روڈ ،شاہجمال کلیئر کر دیئے گئے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق چوبرجی،وارث روڈ،لٹن روڈ،قرطبہ چوک،ایک موریہ،قذافی اسٹیڈیم ،ٹکہ چوک بھی کلیئر کر دیے گئے ، اس کے علاوہ اللہ ہو چوک،سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاون،لکشمی چوک،رسول پارک،علی بلاک ،بھاٹی گیٹ ، کریم پارک کلیئر کر دیا گیا.  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ٹاونز کو مکمل سوئپنگ کی ہدایات کی ہیں ، تمام گلی محلوں کی سطح پر موجود پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات ۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث صبح سے لاہور میں پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ 

یاد رہے کہ بارشی ریکارڈ کے مطابق ایئرپورٹ 360 ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ 214،لکشمی چوک 248،اپر مال 218،مغلپورہ 227،تاجپورہ 260،نشتر ٹاؤن 312،چوک نا خدا 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے، ترجمان ریلویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلوے کا  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی  کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرملک میں یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرملک میں  یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حکومت نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، قومی اسمبلی میں ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔


وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔ اجلاس میں گزشتہ روز تہران میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ق، پاکستان مسلم لیگ ضیاء، نیشنل پارٹی کے سربراہان و سینیئر نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرکاء نے مشترکہ طور پر فلسطین میں 9 ماہ سے نہتے لوگوں پر جاری اسرائیلی ظلم پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
شرکا نے اتفاق کیا کہ یہ واقعہ فلسطینیوں پر جاری ظلم بند کرنے اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے، ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں مزید کشیدگی کی فضاء کو ہوا دیتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل کے ریاستی ظلم کو امت مسلمہ کے لیے المیہ قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll