جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس کا تیل کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کا اعلان

پیداوار و رسد بڑھانےسے انکار کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس کا تیل کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس نے تیل کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تیل برآمد کرنے والے تین بڑے ممالک کی طرف سے پیداوار و رسد بڑھانےسے انکار کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ سعودی عرب نے جولائی 2023 میں پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے بتایا کہ پیداوار میں ایک لاکھ 63 ہزار بیرل یومیہ کمی برقرار رہے گی۔ اس کی مجموعی یومیہ پیدوار اس وقت 29 لاکھ 12 ہزار بیرل یومیہ ہے۔یو اے ای نے اپریل 2023 میں پیداوار ایک لاکھ 44 ہزار بیرل یومیہ گھٹادی تھی۔

روس نے پیداوار میں 4 لاکھ 71 ہزار بیرل یومیہ کمی کر رکھی ہے۔ یوکرین کی جنگ کے طول پکڑنے کے بعد سے روسی قیادت نے تیل کی برآمد کم کردی ہے۔روس نے اس سے قبل تیل کی برآمد میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان نے گزشتہ نومبر میں پیداوار میں مجموعی طور پر 22 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاقِ رائے کرلیا تھا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی رہے۔

پاکستان

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران اور جوان اپنے خون پسینے سے قوم کا تحفظ کرنے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی بے لوث خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور ہرمشکل میں ان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کے مختلف مقامات پر تقریبات میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی:  سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری کردیے۔


تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر 1300 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے اور صوبے بھر کے 40 ٹول پلازوں پر چہرہ شناس کیمرے اور نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت کا نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی جس سے  ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

انہوں نے 86 فلموں کیلئے 177 گیت گائے، ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم” نکاح” میں شامل کیا گیا، اخلاق احمد آج بھی اپنے گیتوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف گلوکار  اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

گلوکار اخلاق احمد کی 25 ویں برسی 4 اگست کو منائی گئی ،انہیں مداحوں سے بچھڑے 25 سال گزر گئے، اپنی مسحور کن آواز کی بدولت وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔گلوکار اخلاق احمد 10جنوری 1946 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1960 میں سٹیج گلوکاری سے کیا تھا ۔

اخلاق احمد نے 1974 میں فلم ”چاہت” کیلئے ایک گیت گایا جو بے حد مقبول ہوا۔انہوں نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب گلوکاروں کا فلمی دنیا میں جگہ بنانا نہایت مشکل تھا، اخلاق احمد نے اپنی سریلی آواز اور انتھک محنت سے ایک الگ مقام حاصل کیا، فلم ”بندش” کے گیت نے اخلاق احمد کو شہرت چا چاند لگا دیئے۔ انہوں نے بطور پلے بیک سنگر پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کام کیا۔

انہوں نے 86 فلموں کیلئے 177 گیت گائے، ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم” نکاح” میں شامل کیا گیا، اخلاق احمد آج بھی اپنے گیتوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، انہیں سات بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔گلوکار اخلاق احمد4 اگست 1999 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll