اسلام آباد ہائی کورٹ نےتوہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت درخواست پرسماعت کی۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے، عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہم نے جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست دی تھی خان صاحب سے ان کے وکلا کو اکیلے میں بات کرنے اور انکی فیملی کو ملنے کی اجازت دی جائے جو کہ ہمارا قانونی حق ہے، اس پر جج صاحب نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا جمعہ والے دن کیس مقرر ہوا ہے اور تین دن میں تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago





