جی این این سوشل

پاکستان

آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آصف علی زرداری کی صدراتی الیکشن میں ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کی۔

 خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات منظور کرلیے گئے جبکہ محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی پر پر اعتراض آگیا، جس کے بعد ریٹرنگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

علاقائی

کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی:  سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری کردیے۔


تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر 1300 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے اور صوبے بھر کے 40 ٹول پلازوں پر چہرہ شناس کیمرے اور نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت کا نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی جس سے  ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم نے بجلی کے بل کم نہ کئے تو ان کی حکومت ہی چلی جائے، امیر جماعت اسلامی

آئی پی پیز کا دھندا پیپلزپارٹی کے دور سے شروع ہوا، حافظ نعیم الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم نے بجلی کے بل کم نہ کئے تو ان  کی حکومت ہی چلی جائے، امیر جماعت اسلامی

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم بجلی کے بل کم کر دیں اسی میں نجات ہے، یہ نہ ہو آپ کی حکومت ہی چلی جائے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کا دھندا پیپلزپارٹی کے دور سے شروع ہوا، ایم کیو ایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہی، آج ایم کیو ایم والے کہتے ہیں آئی پی پیز نہیں ہونے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم سمیت سب آئی پی پیز سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، آئی پی پیز کو بچانے کے لئے ہمیں ڈرایا جاتا ہے، لوگ بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے گھر کا فرنیچر بیچنے پر مجبور ہیں، ایک ہی راستہ ہےعوام کو ریلیف دو۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کو یہ ٹولہ نہیں روک سکے گا، یہ دھرنا تنخواہ دار، مزدور، کسانوں کی امید بن گیا ہے، صاف اور سیدھی بات ہے بجلی کی قیمت کم اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے ہمارے لئے چائے، پانی بھیجا شکریہ، گورنرسندھ 1300 سی سی سے کم گاڑی میں بیٹھنے کا اعلان کریں، یہ نہیں ہوسکتا ایک مخصوص طبقے کو بڑی گاڑیاں اور مراعات ملیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جا رہے ہیں، پشاور اور لاہور کے لئے دھرنے کا اعلان ایک سے دو روز میں کروں گا، یہ تحریک حق کی بالادستی کی تحریک ہے، یہ خاندان ہم پر فیملی انٹرپرائزز کی صورت میں مسلط ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک مافیا کا بھی فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ان کا دھندا چلتا ہے، سارا بوجھ تنخواہ دارطبقہ اٹھائے ایسا نہیں چلے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

 ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت  لیا

پیرس: امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ، امریکی خاتون تیراک نے پیرس اولمپکس کی آٹھ سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں کیرئیر کا نواں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

تیراک کیٹی لیڈیکی نے سویت جمناسٹ لاریسا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

 ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll