گریڈ 21 کے افسر اسد الرحان گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات تھے


وزیراعظم شہبازشریف نے حلف اٹھاتے ہی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد الرحمن گیلانی کو سیکرٹری برائے وزیر اعظم تعینات کردیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے پہلا حکم اپنے نئے سیکر ٹری کی تقرری کا کیا ، پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر اسد الرحان گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکرٹری ) تعینات کیا گیا ہے، اسد الرحمان گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات تھے، وہ 24 ویں کامن کے افسر ہیں۔
اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار، سیکر ٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں جب کہ چیئر مین نادرا کا بھی اضافی چارج ان کے پاس رہا، وہ وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کر چکے ہیں۔
خرم آغا کو وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر وفاقی سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا ہے، وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں جب کہ موجودہ سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی کو عہدے سے ہٹاکرانہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کو سیکرٹری وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا، چراغ حیدر کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کیا گیا اور ان کا تقرر 5 مارچ 2024 سے شمار ہو گا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 19 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل







