وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کو آگے بڑھائیں گے، امریکا
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھو ملر نےکہا ہےکہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کو آگے بڑھائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھو ملر کا پریس کانفرنس کےدوران کہنا تھا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان دنیا اور امریکا کے مفاد میں ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، خواتین کو سیاسی زندگی میں مکمل شامل کرنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
میتھو ملر کا مزید کہنا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں، پاک امریکا ویمن کونسل، سول سوسائٹی، فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 19 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 18 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago







