خواتین کو مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ’’شمولیت کی ترغیب دی‘‘ کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سول سوسائٹی، میڈیا اور حکومت سب کو تعاون سے نہ صرف خواتین کے حقوق اور انکے تحفظ کا عہد کرنا ہوگا بلکہ اس حوالے سے آگاہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے 8 مارچ کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ’’شمولیت کی ترغیب دی‘‘ کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن خواتین کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کے اعتراف اور ان کو معاشرے کی تعمیر میں مؤثر کردار کے منصفانہ مواقع فراہم کرنے کا دن ہے۔
آج کا دن خواتین کے انسانی ارتقاء میں تعمیری کردار کو پہچان کر ان کو معاشرے میں بلند مقام دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن امہات المومنینؓ اور اصحابیہ ؓکرام کے دین کی اساس میں کلیدی کردار و خدمات، محترمہ فاطمہ جناح کی سیاسی بصیرت، بیگم رعنا لیاقت علی خان کی ملکی خدمات، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کیلئے قربانی اور محترمہ کلثوم نواز کی جمہوریت کی بقاء کیلئے جدوجہد، محترمہ بلقیس ایدھی اور ڈاکٹر روتھ فاؤ کے انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے، ملالہ یوسف زئی کی تعلیمِ نسواں کیلئے جرآت اور ان جیسی تمام عظیم خواتین کو یاد کرکے نسلِ نو کو ان کے بارے آگاہی دینے کا دن ہے۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 11 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 10 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 8 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 11 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 8 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 8 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 8 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 12 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 12 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 13 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 12 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 13 hours ago