اس عمل کا مقصد جنگ کے اثرات کو کم کرنا اور خوراک کی شدید قلت کو پورا کرنا ہے


عمان: رائل اردنی فضائیہ کے طیارے نے شمالی غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات پر انسانی امداد کے نو نئےایئرڈراپ کیے ہیں، جس میں امریکا، فرانس ، بیلجئم، ڈنمارک اور مصری طیاروں نے شرکت کی۔
العربیہ اردو کے مطابق اردن کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم اردن کی جاری کوششوں اورغزہ کی پٹی میں لوگوں کے لیے مزید طبی، امدادی اور خوراک بھیجنے کی کوششوں کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
جس کا مقصد جنگ کے اثرات کو کم کرنا اور خوراک کی شدید قلت کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اردنی فوج نے برادر اور دوست ممالک کے تعاون سے (اردن) کی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے 23 ایئر ڈراپس کے علاوہ 29 اردنی ایئر ڈراپس بھی انجام دیے ہیں۔
جن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے حصہ لیا۔امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے C-130 کارگو طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں فضا سے امداد گرائی۔ یہ اردن کے ساتھ امریکی فوج کا تیسرا ایئر ڈراپ آپریشن ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل





