Advertisement
علاقائی

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا

ملک احمد خان نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Mar 8th 2024, 11:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نومنتخب ارکان نے جمعہ کو حلف اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس کے دوران خواتین اور اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھایا جبکہ ملک احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والی خواتین اراکین میں سعدیہ مظفر، فضا میمونہ، عابدہ بشیر، مقصوداں بی بی، عامرہ خان، صومیہ عطا، راحت افزا، رخسانہ شفیق، تحسین فواد، فرزانہ عباس، شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ، ماریہ طلال، ساجدہ ناہید اور دیگر شامل ہیں۔ نسرین ریاض، افشین حسن، آمنہ پروین، شہر بانو، زیبا غفور، روبینہ نذیر اور سیدہ سمیرا احمد۔ طارق مسیح، وسیم انجم اور بسروجی نے اقلیتی نشستوں پر حلف اٹھایا۔

Advertisement