تمام ریسکیو اور ایمرجنسی سروس میں خدمات انجام دینے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ہیڈ کوارٹرز میں ریسکیو سروس میں پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دینے والی خواتین کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ریسکیو خواتین خصوصا زندگی بچانے والی ایمرجنسی سروس میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پنجاب میں اب ہماری پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں جو خواتین کو بااختیار بنانے کا سمبل ہیں، ریسکیو کا خیال ہے کہ خواتین کو آزادانہ نقل و حرکت فراہم کی جائے تاکہ انہیں خود مختار بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہم حکومت پنجاب کو بلاسود اسکوٹیز فراہم کرنے کی تجویز پیش کریں گے تاکہ خواتین ریسکیورز آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہیڈ کوارٹرز، اکیڈمی اور آپریشنز میں خواتین افسران،اہلکاروں اوردیگر سٹاف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہی ہے کہ خواتین ریسکیو آفیسر محترمہ دیبہ شہناز ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن ریسکیو پنجاب بھی جنوبی ایشیاء میں اقوام متحدہ سے سرٹیفایئڈ ریسکیو ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب بھر میں ٹریننگ اور کنٹرول رومز کے شعبے میں ایمبولینس میں کام کرنے والی خواتین ریسکیورز کو سراہا۔

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی اڑان ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 7 گھنٹے قبل

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- 9 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- 9 گھنٹے قبل

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 7 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل