Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان تعلیمی بہبود فنڈ قائم کرنے کا اعلا ن

 اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شہباز شریف  نے ملک کی ترقی کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کو جدید تعلیم اور تربیت سے آراستہ کرنے اور خواتین کےکردار کی اہمیت اجاگر کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 9th 2024, 1:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم  شہباز شریف کا پاکستان تعلیمی بہبود فنڈ قائم کرنے کا اعلا ن

وزیراعظم شہبازشریف نے تعلیم کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے پاکستان تعلیمی بہبود فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات سے بے فکر ہوکر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

 اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شہباز شریف  نے ملک کی ترقی کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کو جدید تعلیم اور تربیت سے آراستہ کرنے اور خواتین کےکردار کی اہمیت اجاگر کیا ۔  

وزیراعظم نے کہاکہ خواتین ملک کی آبادی کا اڑتالیس اعشاریہ تین فیصد ہیں اور تعلیم وتربیت کی فراہمی سے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی ، وزیراعظم نے خواتین پر تشدد روکنے کیلئے پی ایم آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کو تمام آسامیوں میں عمر کی تین سال کی رعایت دی جائے گی اور تمام سرکاری دفاتر میں ڈے کئیر سینٹر کا قیام یقینی بنایاجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ واوچر سکیم کے تحت خواتین کو بورڈنگ اور آمدورفت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ڈے کیئر سینٹرز کیلئے اداروں کو سہولت دینے کیلئے پچاس کروڑ روپے کا ورکنگ ویمن اینڈ ومٹ فنڈ قائم کیاجائے گا ۔

Advertisement
Advertisement